: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں
سنگین الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ججوں کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں جو عدلیہ کی
آزادی کے لئے بڑا خطرہ ہے تاہم مرکز نے اسے مکمل طور مسترد کرتے ہوئےالزام
کو غلط قرار دیا۔
دہلی ہائی کورٹ کی گولڈن
جوبلی تقریب میں یہاں وگیان بھون میں مسٹر
کیجریوال نے ججوں کی تقرری کے نظام كلیجيم کے تعلق سے مرکزی حکومت اور
سپریم کورٹ کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جار رسہ کشی کا بالواسطہ طور پر ذکر
کرتے ہوئے کہاکہ " میں نے دو ججوں کو بات کرتے سنا ہے کہ فون پر بات مت
کرو یہ ٹیپ کئے جا رہے ہیں۔